Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہیلپ لائن 911 تیار

ملک بھر کی ایمرجنسی ہیلپ لائنز کو قومی ہیلپ لائن کے ساتھ منسلک کرنےکا منصوبہ تیار کر لیا گیا، وزیراعظم عمران خان یکم رمضان المبارک کو قومی ہیلپ لائن 911 کا افتتاح کریں گے۔

911 ہیلپ لائن ملک بھرکی تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن کےساتھ منسلک ہوگی ، جس پر کال کرنے سے تمام ایمرجنسی رسپانس اداروں سے رابطہ ممکن ہو گا۔

وزیراعظم کی زیر پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن 911 پر جائزہ اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کی جان ومال کاتحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔

ہیلپ لائن کاآغاز لوگوں کیلئےون اسٹاپ ایمرجنسی ریلیف پوائنٹ ہو گا۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فائربریگیڈ، پولیس، ہیلتھ اسسٹنس، ڈیزاسٹر ریکوری کو ضم کر دیا جائےگا، موٹروے پولیس و دیگر 36 انفرادی ایمرجنسی نمبرز کو بھی 911 میں ضم کیاجائےگا۔

ضرورت مند کو صرف 911ڈائل کرنا ہو گا ، جس کے بعد کال سینٹر اس کی کال کومتعلقہ سرکاری ایجنسی کوبھیج دے گا۔

منصوبہ وزارت آئی ٹی اوروزارت داخلہ کامشترکہ منصوبہ ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متعلقہ حکام آپریشن کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button