نئی ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر امتحانی مراکز میں ایمرجنسی نافذ

تعلیمی بورڈ ملتان نے نئی ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر امتحانی سنٹروں میں ایمرجنسی نافذ کردی، ٹھنڈے پانی اور پنکھوں وغیرہ کا فوری ا انتظام ، برآمدوں میں گرین شیڈ لگانے کا حکم
تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر کے امتحانات کے سلسلے میں نئی ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں تمام پرنسپل اینڈ ماسٹر ہیڈ مسٹریس سربراہان ادارہ جات اورر ریذیڈنٹ انسپکٹرز امتحانی مراکز کو ہدایت کی گئی ہے کہ آمدہ ہیٹ ویو کے تناظر میں اُمیدواران کے لئے امتحانی مراکز پر ٹھنڈے پانی اور پنکھوں وغیرہ کا فوری اور بہترین انتظام کیا جائے۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ اور کمشنر ملتان ڈویژن ملتان عامر کریم خان نے آمدہ ہیٹ ویو کے تناظر میں تمام امتحانی سنٹرز پر اُمیدواران کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہدایت کی ہے کہ تمام امتحانی کمروں میں اُمیدواران کے پینے کے لئے ٹھنڈے پانی کی فراہمی کا بندو بست کیا جائے، لہذا اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹس سربراہ ادارہ کے تعاون سے ضروری اقدامات کریں۔
ہیڈ ٹیچرز امتحانی سنٹر کے بلڈنگ بلاک کا بغور معائنہ کر کے اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام پنکھے اور بلب ٹھیک کام کر رہے ہوں اور اگر ضرورت محسوس ہو تو سنٹر کو بہترین بلڈنگ میں شفٹ کیا جائے۔
کسی بھی وجہ سے بجلی کی بندش / لوڈ شیڈ نگ کی صورت میں متبادل انتظامات کئے جائیں ۔ ضرورت کے پیش نظر ہوادار گیلری کا بھی انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ جس سے بچنے کے لئے دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھیں ۔ دھوپ سے بچنے کے لئے برآمدوں کے سامنے مناسب عارضی گرین شیڈ ا تر پال وغیرہ کا بندو بست کیا جائے ۔ جس سے بچنے کے لئے ایگز است فینز اور اضافی پیڈسٹل فینز کا بندو بست کیا جائے۔
گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی اور ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے امتحانی مرکز پر فرسٹ ایڈ کٹ کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔
سربراہ ادارہ ہمراہ جمله ملازمین پورا وقت ادارے میں موجود رہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سر براہ ادارہ 1122 سے رابطہ میں رہیں۔
ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تا کہ اُمیدواران پر سکون ماحول میں امتحان دے سکیں اور کوئی نا گہانی واقعہ پیش نہ آئے۔