Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ضلع ملتان میں ایمرجنسی آپریشنز سنٹر فعال کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں ایمرجنسی آپریشنز سنٹر فعال کردیا گیا ہے۔

کلمہ چوک ریسکیو سٹیشن میں قائم ایمرجنسی سنٹر میں جدید کمیونیکیشن سسٹم نصب کیا گیا ہے، جہاں ہر قسم کی ایمرجنسی میں فوری ریسپانس کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی سنٹر کے آلات اور کنٹرول روم کا معائنہ کیا جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے آپریشنز پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ سنٹر پر ضلعی انتظامیہ،پولیس،ریسکیو کے نمائندگان 24 گھنٹے موجود ہونگے، اور سیلاب،بارشوں سمیت کسی بھی ایمرجنسی میں فوری ریسپانس کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کے زیر اہتمام ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا مثالی اقدام کیا گیا ہے تاکہ ایمرجنسی منیجمنٹ سسٹم بہتر کیا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ شہری معلومات و ایمرجنسی کیلئے 1129 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button