Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی پانچویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی پانچویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تعلیمی شعبے میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں یونیورسٹی کے فیکلٹی بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں مختلف جدید تعلیمی پروگراموں، نصاب، اور کورس آؤٹ لائنز کی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پالیسیوں، تعلیمی قواعد و ضوابط، ایم فل و پی ایچ ڈی کے تھیسز کے فارمیٹس اور ساخت کی منظوری بھی دی گئی۔

تھیسز کو یونیورسٹی کی ڈیجیٹل لائبریری میں محفوظ رکھنے کے فیصلے کے ذریعے ایمرسن یونیورسٹی کو تعلیمی میدان میں جدید اصلاحات کی طرف گامزن کرنے کا عزم کیا گیا۔اجلاس میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، انتظامیہ کی حکمت عملی اور فیکلٹی کی محنت سے یونیورسٹی اپنے مقرر کردہ اہداف کو کامیابی سے حاصل کر رہی ہے، اور مستقبل میں بھی طلبہ کو جدید سہولیات کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

اجلاس میں تمام شعبہ جات کے صدور نے شرکت کی، جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میڈم زاہدہ اظہر اور ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز سید انصر اظہر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس کے سیکریٹری کے فرائض رجسٹرار ایمرسن یونیورسٹی ڈاکٹر محمد فاروق نے انجام دیے، جبکہ ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک ڈاکٹر مزمل نے ان کی معاونت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button