ایمرسن یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں بڑے فیصلے

ایمرسن یونیورسٹی کی دوسری اکیڈمک کونسل کا اجلاس، مختلف ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی۔
تفصیل کے مطابق ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی دوسری اکیڈمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی صدارت میں یونیورسٹی کمیٹی روم میں منعقد ہوا، جس میں وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب بخاری، سابق وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم، ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر محمد نعیم، صدر شعبہ انگریزی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر ایوب ججہ، پروفیسر ڈاکٹر مظہر حسین شعبہ کیمیا زکریا یونیورسٹی اور تمام شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔
ایجنڈا آئٹمز رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر ضیا احمد نے پیش کیے، اور ان کی معاونت ڈاکٹر ابرار محی الدین نے کی۔
اجلاس میں مختلف شعبوں میں ایم فل کلاسز، آٹھ نئی فیکلٹیز جن میں فیکلٹی آف کمپیوٹنگ، فیکلٹی آف مینیجمنٹ سٹڈیز، فیکلٹی آف لینگویجز فیکلٹی آف نیچرل سائنسز، فیکلٹی آف فارمیسی، فیکلٹی آف سوشل سائینسز، فیکلٹی آف میڈیا آرٹس، فیکلٹی آف فوڈ سائنسز قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔
جبکہ چھ نئے شعبہ جات بزنس ایجوکیشن اینڈ فنانس، بائیو انفارمیٹکس اینڈ بائیو ٹیکنالوجی، سنٹر آف ٹراسلیشن سٹڈیز،کمپیوٹر سائینس اور اینوائرنمنٹل سائینسز کے آغاز کے ساتھ ساتھ مختلف ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی، جن میں مختلف شعبوں کے بورڈ آف سٹڈیز کے ممبران کا تقرر اور ایڈمشن پالیسی شامل تھی۔