ایمرسن یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس
ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں تیسرے اکیڈمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی صدرات میں منعقد ہوا، جبکہ سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر جام مختار نے سر انجام دیئے ۔
ممبران میں سید حبیب بخاری وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری ڈاکٹر شفاعت یارخان ڈین سکول آف انگلش منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ریٹائرڈ اعجاز احمد کھوکھر، پروفیسر ڈاکٹر ریٹائرڈ ڈاکٹر انوار احمد، پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب ججا چیرمین شعبہ انگریزی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ،پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد شامل تھے، دیگر ممبران میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ جات کے سربراہان ڈپٹی رجسٹرار، ڈائریکٹر کیو ای سی شاملِ تھے۔
اجلاس میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں نئی فیکلٹی ،مختلف آپشنل مضامین، ایچ ای سی کی پالیسی کے مطابق آن لائن کورسز ،ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز مختلف پروفیشنل کورسز ایچ ای سی کے رول کے مطابق سرقہ/ پلیجرازم پالیسی ترجمہ و تفسیر القرآن کورسز ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں کے تمام شعبہ جات میں داخلہ پالیسی، بورڈ آف فیکلٹی کے ممبران کے نام اور بسر ممبران کے ناموں کی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے اکیڈمک کونسل کے تیسرے اجلاس کے ایجنڈے کی منظوری پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی، اور اس بات کا یقین دلایا کہ یونیورسٹی مستقبل میں ترقی کی نئی منازل طے کرے گی اور طلبا کے لئے ایسے مواقع فراہم کرے گی کہ جس سے انھیں روزگار کے حصول میں آسانی ہوگی اور ملک و قوم کے لئے مفید کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی یونیورسٹی میں جاپان اور دیگر غیر ملکی زبانوں کے لئے ٹرانسلیشن سنٹر کا قیام جلد عمل میں لایا جارہا ہے ساتھ ہی ای روزگار سنٹر ای لیب سمارٹ کلاس رومز سمارٹ بورڈز و دیگر سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔