Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی ملتان : فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر صدارت منعقد ہوا، پروفیسر ڈاکٹر عبدالمعید خزانچی ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے سیکرٹری کے فرائض سر انجام دئے، جبکہ ممبران میں ثمینہ درانی ہائر ایجوکیشن اسلام آباد، فاروق اکمل ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمٹ لاہور، ڈاکٹر ظفر حیات اعوان سابق وائس چانسلر بی زیڈ یو ملتان، شاہ سوار ڈائریکٹر لوکل آڈٹ فنڈ ملتان، پروفیسر جام مختار رجسٹرار ایمرسن یونیورسٹی ملتان اور ڈاکٹر ابرار عبدالسلام کنٹرولر امتحانات شامل تھے۔

میٹنگ میں آنے والے مالی سال کے لئے بجٹ کی منظوری دی گئی، ایجنڈے میں طلباء کے لئے میرٹ سکالر شپس اور کھلاڑی و ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلباء کے لئے وظائف، نئی فیکلٹی کی تعیناتی کی منظوری، یونیورسٹی کی عمارت سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے علاوہ دیگر مالی معاملات کی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے آنے والے مالی سال کے بجٹ کی منظوری پر تمام استاتذہ اور طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اپنے محدود مالی وسائل میں رہتے ہوئے ایمرسن یونیورسٹی ملتان اپنے طلباء کو تعلیمی میدان میں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرتی رہے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختصر وقت میں مختلف شعبہ جات میں ایم فل کلاسز کا آغاز اور پی ایچ ڈی کے این او سی جاری ہونا یقیناً بہت بڑی کامیابی ہے، جس سے علاقے کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر ہوں گے وہیں بی ایس کی سطح پر ایسے شعبے شروع کرنے جارہے ہیں جو جنوبی پنجاب میں پہلی بار پڑھائے جائیں گے، جس کے لئے اعلیٰ تعلیم یافتہ استاتذہ موجود ہیں، جبکہ مزید اساتذہ کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button