Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی کی ایکسپو سینٹر میں شرکت

ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقدہ پائن ٹیک ایکسپو 2025 میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی بھرپور موجودگی کا احساس دلایا۔

یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی جانب سے تیار کردہ 12 سے زائد سائنسی و تخلیقی منصوبے نمائش میں پیش کیے گئے، جنہیں شرکاء اور ماہرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

نمائش میں پیش کیے گئے نمایاں منصوبوں میں ہیلتھ ٹریکر سسٹم، کلین پاکستان پروجیکٹ، اینٹی سائبر ایپلی کیشن، ایمرسن کاروا ٹائیز اینڈ بسواٹائز، بلڈ ڈپریشن اسکریننگ ٹیسٹ، ایڈیبل مشروم اور شرمز پروجیکٹ، رئیل ٹائم ایمولوشن ماڈل، مائیکرو اسکیل انرجی ہارویسٹنگ سسٹم، انفلونزا ڈرگ ایفیشنسی ماڈل، بائو بلوم سینیٹائزرز اور واٹر پیوری فیکیشن پروجیکٹ شامل تھے، جو کہ طلبہ و طالبات کی اختراعی سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظہر تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button