Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی کے 469 طلباء کے لئے لیپ ٹاپ کا اعلان

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے 469 ہونہار طلبہ و طالبات کو وزیر اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت میرٹ پر لیپ ٹاپ دینے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں یونیورسٹی میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کی، جس میں یونیورسٹی کے فوکل پرسن ڈاکٹر عدنان طاہر سمیت تمام ڈیپارٹمنٹل فوکل پرسنز شریک ہوئے۔

اجلاس میں لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے تمام تر انتظامات، شفاف سکروٹنی، اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کے عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان نے اس موقع پر منتخب ہونے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی اس تعلیمی ترقی کی کاوش کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم نہ صرف طلبہ کی علمی قابلیت اور ان کی حوصلہ افزائی کا ایک عملی قدم ہے بلکہ یہ انہیں ڈیجیٹل دور میں تعلیم حاصل کرنے کے مزید مواقع فراہم کرے گی۔

اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم مکمل طور پر شفاف انداز میں عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت منتخب طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کی تقریب 4 جون 2025 کو بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں ایمرسن یونیورسٹی کے منتخب طلباء کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button