Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی کے طلباء کا اعزاز

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے دو ہونہار طلبا نے محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان میں منعقدہ آل پنجاب انٹر یونیورسٹی ڈیکلیمیشن مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

قمر محی الدین (شعبہ کیمسٹری) نے اردو تقریر میں پہلی اور بشریٰ مشتاق (شعبہ نفسیات) نے انگریزی تقریر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین اور اعلیٰ مقام حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کر رہے ہیں۔
یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے طلباء نے قومی سطح پر اپنے مثبت اثرات چھوڑنا شروع کر دیے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر ایمرسن یونیورسٹی ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے چئیرمین ناصر عمران اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز مقصود رضوی کی کاوشوں کو سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button