ایمرسن یونیورسٹی ملتان کا تعلیمی میدان میں انقلابی اقدام، اسٹیبلیشمنٹ آف ایمرسن ٹیکنالوجی سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ
ایمرسن یونیورسٹی ملتان طلباء لیے ایک تاریخی اور انقلابی قدم لینے جا رہی ہے۔
وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے بتایا کہ خطہ ملتان میں پہلی بار اسٹیبلشمنٹ آف ایمرسن ٹیکنالوجی سنٹر عمل میں لایا جا رہا ہے ، جس میں طلباء کے لئے روبوٹک سائنسز کا شعبہ قائم کیا جارہا ہے ، جس میں روبوٹ ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے طلباء کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تعلیم دی جائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ،ڈیٹا سائنسز سائبر سیکیورٹی ، سافٹ وئیر انجنیئر نگ ،اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس ،انفارمیشن ٹیکنالوجی، بزنس اینڈ پبلک ایڈمنسٹریشن ،کیمسٹری ،بائیو ٹیکنالوجی ،فزکس ، باٹنی اور دیگر پروگرامز کے ساتھ ایم فل کی کلاسز کے آغاز کے ساتھ ساتھ پی ایچ ڈی سطح پر کلاسز کا اجراء جلد کیا جا رہا ہے۔
یونیورسٹی میں سڑکوں کی تعمیر ، آڈیٹوریم ،آئی ٹی بلاک کی جدید انداز میں تعمیر کا کام آخری مراحل میں ہے۔
یونیورسٹی کو بین الاقوامی معیار تک لانے کے لیےمزید پی ایچ ڈی اساتذہ کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا ۔
انہوں نے مزید کہا ایمرسن یونیورسٹی ملتان کا مقصد ان تمام اقدامات کا مقصد طلبا کے لیے دوران تعلیم اور ڈگری مکمل ہونے کے بعد باعزت روزگار فراہم کرنا ہے، جس کے لیے ای روزگار سنٹر جیسی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔