Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : ایمرسن یونیورسٹی کا وژن 2050 تیار

ایمرسن یونیورسٹی کا وژن 2050 تیار، سینئر اساتذہ ، قانون کے ماہرین اور بیوروکریٹس کی مدد لینے کا فیصلہ ۔

تفصیل کے مطابق ایمرسن یونیورسٹی کو پاکستان کی جدید ترین اور ریسرچ میں قابل قدر ادارے بنانے کےلئے پلان 2050 تیار کرلیاگیا ہے۔

نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رمضان نے سوسائٹی کے اہم افراد کی مدد لینے کا فیصلہ بھی ہے، اس سلسلےاہم اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں چیف جسٹس (ر) محمد قاسم خان، چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیر، سابق چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر نظام الدین، لمز سے پروفیسر ڈاکٹر شافع شمائل، ایس ایس پی موٹر وے پولیس چوہدری عطا، سابق مشیر وزیراعلیٰ چوہدری شیر، ڈی جی سپیریئر یونیورسٹی سمیع پیرزادہ اور دیگر نے شرکت کی ۔

شرکا نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے ،اور خاص طور پر ایمرسن یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

سب نے ایمرسن یونیورسٹی کے لئے ا پنی خدمات فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رمضان کا کہنا تھا کہ دنیا سے تیزی تبدیل ہورہی ہے، نئے نئے چیلنج آرہے ہیں ہم اپنے طلبا کے لئے ایسے اقدامات کرنے جارہے ہیں کہ ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایمرسن یونیورسٹی کے پروگراموں کے طریقہ کار اور عمل کو ہم آہنگ کیا جائے گا۔

ہمار ا فوکس یہ ہے کہ 2050 تک تعلیم اور ملازمتوں کی دنیا کیسی ہوگی، اور اس دنیا میں ایمرسن یونیورسٹی کی کمیونٹی کے لیے آنے والی ورچوئل دنیا کے فوائد سے لینےکے لیے اپنے وژن اور مختصر اور طویل مدتی دونوں طرح کے منصوبوں کی تیاری کرنا ہے۔

ڈاکٹر رمضان کا کہنا ہے کہ ایمرسن کو مختصر وقت میں ترقی یافتہ یونیورسٹی کا معیار دلوانا ہے جس کےلئے مزید اقدامات بھی کریںگے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button