Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی کی ایف اینڈ پی سی کا اجلاس، بجٹ کی منظوری دے دی گئی

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی دوسری فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد، فنانس ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

خزانہ دار ڈاکٹر معید احمد نے ایجنڈا آئٹمز پیش کیے۔

اجلاس میں ایمرسن یونیورسٹی کے 2022۔23 کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ اساتذہ کے مشاہرہ میں اضافہ، شعبہ کیمیا میں سنٹر آف ایکسیلینس، نئے شعبہ جات، ایم فل پروگرامز کے آغاز، طلبا و طالبات کے لیے سکالرشپس، سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر اور مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کی اجازت دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button