Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی کی ریکروٹمنٹ پالیسی منظور

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی سنڈیکیٹ کا پہلا اجلاس ، سروس سٹریکچر، ریکروٹمنٹ پالیسی منظور کرلی گئی۔
تفصیل کے مطابق ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی سنڈیکیٹ کا پہلا اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت راجہ یاسر ہمایوں، وزیر برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کی۔
ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری نے سینڈیکیٹ کے ممبران اور مختلف سرکاری محکموں کے نمائندوں کے ساتھ ایجنڈے کے آئٹمز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اور سنڈیکیٹ نے معمولی ترامیم کے ساتھ ایجنڈے کے اہم آئٹمز بشمول فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارشات، سروس سٹیٹیوٹس، یونیورسٹی بجٹ اور ریکروٹمنٹ پالیسی وغیرہ کی منظوری دی۔

اجلاس میں شریک سنڈیکیٹ ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر حیات محمد اعوان، سابق وائس چانسلر، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر مامون غنی، سابق ڈین، اسلامیات ڈاکٹر عاشق حسین، ڈی پی آئی کالجز، پنجاب، پروفیسر عبدالقادر بزدار اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی ڈاکٹر ثروت جبین شامل تھیں ۔
اجلاس میں حکومتی نمائندوں نے شرکت کی جن میں محکمہ ہائر ایجوکیشن، محکمہ خزانہ اور محکمہ قانون کے ایڈیشنل/ڈپٹی سیکرٹریز شامل تھے۔
ایمرسن یونیورسٹی کے رجسٹرار جام مختار حسین، خزانچی محمد ریاض نے مختلف ایجنڈا پیش کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر ابرار محی الدین اور مائدہ غفور بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button