Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایمرسونینز فیسٹول رمضان فٹ بال کپ 2022 اولڈ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے جیت لیا

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری کی ہدایات پر ڈائریکٹر سپورٹس ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ظفر شیروانی نےپہلا ” ایمرسونینز فسٹیول رمضان فٹسال کپ 2022 ” کا انعقاد کرایا ۔

اس فٹ بال کپ میں ” اولڈ ایمرسونینز ” پیسیفک کالج ملتان ” اولڈاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ” اور ” ایمرسن یوینورسٹی ” چار ٹیموں نے حصہ لیا۔

اس ایمرسونینز فیسٹول رمضان فٹ بال کپ 2022 کا افتتاح مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری نے فیتا کاٹ کر اور فٹ بال کو کک لگا کرکیا۔

پہلا میچ پیسیفک کالج ملتان اور اولڈ ایمرسونینز کے درمیان کھیلا گیاجو پیسیفک کالج ملتان نے باآسانی ایک گول سے جیت لیا۔دوسرا میچ اولڈاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ایمرسن یونیورسی کی ٹیموں کے درمیان ہوا، یہ میچ اولڈاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے درمیان ہوا جو بڑے دلچسپ مقابلے کے بعد اولڈاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنے جیت کیا۔

یوں فائنل میچ کے لیے پیسفیک کالج ملتان او اولڈ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنے کامیابی حاصل کی۔

فائنل میچ کے چیف گیسٹ سیکرٹری تعلیمی بورڈملتان خرم قریشی تھے۔

فائنل میچ بڑے دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر رہا۔جس کا فیصلہ دونوں ٹیموں کے پنیلیٹی ککس سے کیا گیا۔پینلیٹی ککس کی بنیاد پر کپتان انجینئر واصف شیروانی کی قیادت میں اولڈ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکی ٹیم نے یہ میچ 3 کے مقابلے میں 2 گول سے جیت لیا۔

یوں ایمرسن یونیورسٹی ملتان کا پہلا ” ایمرسونینز رمضان فٹسال کپ 2022 ” کی فاتح ٹیم اولڈاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورقرار پائی۔ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں خرم قریشی نے ٹرافی اورانعامات تقسیم کیے۔

ا س موقع پر انہوں نےکہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس کشمکش اور سوشل میڈیا کے دور میں آپ سب کا کھیل کے میدان میں آنا خوش آئند ہے،

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں