Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایمپلائز یونین سی بی اے سوئی نادرن گیس کے الیکشن کے لئے سرگرمیاں شروع

ایمپلائز یونین سی بی اے سوئی نادرن گیس کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ارشد امین آفریدی نے کہا ہے کہ مرکزی صدر زبیر خان ہی مزدوروں کا لیڈر ہے ، اور وہ انکا تحفظ کرنا جانتا ہے ۔

گزشتہ دو سالوں میں بہترین پیکیج حکومت سے لیکر دئیے اور مزدور کے گھر خوشحالی آئی اب بھی پہلے سے زیادہ مراعات لیکر دی جائیں گی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز الیکشن 2022 میں شاندار کامیابی کے بعد اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مرکزی سیکرٹری ویلفیئر فنڈ تنویر احمد خان نے کہا ہے کہ مزدور آپس میں اتحاد رکھیں، جس طرح شہزادہ گروپ کو بدترین شکست دی ہے۔

زبیر خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے اور ہم سب سوئی گیس کے مزدوروں کے اعتماد پر پورے اترے ہیں۔

مرکزی رہنما اشفاق راجپوت نے کہا کہ مرکزی صدر زبیر خان نے گزشتہ دو سالوں میں ریکارڈ قائم کرائے کرونا کی وباء کے باوجود حکومت نے بہترین پیکیج لیکر دینا اور مزدور کے گھروں میں خوشحالی لانا صرف زبیر خاں کا ہی طرہ امتیاز ہے۔

تقریب سے مختار جعفری، یعقوب خان، نیاز پٹوار، صغیرخان، رائو عبدالصمد، فیصل شہزاد، روف خان، سجاد رسول، محی الدین پیر ز ادہ، شہزاد خان، مدثر شاہین گجر، زاہد محمود چوہدری، نثار الحق عامر، فتح اللہ نیازی، ندیم بیگ، میڈم شائستہ ودیگر شہروں سے آئے ہوئے قائدین نے خطاب کیا۔

آخر میں کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی، اور بلوچی پگ پہنائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button