Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : احتجاج، کیمپس کی بندش، ایمپلائز اورآفیسرایسوسی ایشن نے لائحہ عمل کا اعلان کردیا

زکریا یونیورسٹی میں آئے روز کیمپس سیل ہونے کے خلاف ایمپلائز اور آفیسرز ایسوسی ایشن نے لائحہ عمل تیار کرلیا۔

زکریا یونیورسٹی میں طلباء کی طرف سے آئے روز کیمپس بندکرنے اورٹریفک بلاک کرنےکےلئے پرانتظامیہ تو حرکت میں نہیں آئی، مگر ایسوسی ایشنز سامنے آگئیں۔

اس سلسلے میں ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا ، جس میں طلباء کی طرف سے گزشتہ روز احتجاج کے بارے میں بحث و مباحثہ کیا گیا ، اور طلباء کے اس طرح کے عمل پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ طلباء نے تین گھنٹے کیمسپس کومحبوس بنائے رکھا، ایڈمن بلاک کو سیل کرکے آفیسران و ملازمین کو محبوس کر دیا نیز انتظامی آفیسران سے شدید بدتمیزی کی۔

جس کی ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن پرزور مذمت کرتی ہے یونیورسٹی انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کو یہ بات باور کرانی چاہتی ہے کہ آئندہ طلباء کی طرف سے اس طرح کی حرکت پر اپنا شدیدردعمل دیں گے اور طلباء اپنے اسطرح کے احتجاج کو اپنے ڈیپارٹمنٹ تک محدود رکھیں۔

اس طرح سے ادارہ کے دفاتر و گیٹ کو بند کرنا مناسب نہیں ہے۔ اگر دوبارہ اس طرح سے کیا گیاتو ہمیں اپنے ملازمین و آفیسران کی حفاظت کرنا اچھی طرح آتی ہے۔

اسی طرح آفیسر ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت رانا جنگ شیر نے کی ۔

اجلاس میں چودھری زاہد،عمران شیخ،خواجہ خان محمد،محمداقبال ،خلیل احمدکھور اور دیگر نےشرکت کی

اجلاس میں ایڈمن بلاک کو سیل کرنے کی مذمت کی گئی، بعد ازں آفیسرز کے وفد نے ڈی ایس اے،اور آر او سے ملاقات کی، اور اس طرح کی واقعات کو کنٹرولر کرنے کامطالبہ کیاگیا۔

اس موقع پر آفیسر محمد عارف کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرنے کامطالبہ بھی کیاگیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں