این ایف سی انسٹی ٹیوٹ میں یونین کا قیام
این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی انتظامیہ خود’’ ایمپلائز یونین قائم کردی، این ایف سی انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ نے ایک ساتھ یونین قائم کردیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کی انتظامیه کو یه اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ باضابطہ طور پر دوسٹاف یونینیز ریگولر ایمپلائز ایسوسی ایشن اور کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ایمپلائزایسوسی ایشن تشکیل دیدی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہر ایک کی آوازسنی جائے اور ہر ایک کے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے اور یہ ہم سب کے لیےکام کا زیادہ جامع اور معاون ماحول پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
یونین خط و کتابت منصفانہ سلوک اور انتظامیہ اور ملازمین کے درمیان تعاون کے مواقع کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی، تمام ملازمین مل کر اس سنگ میل کا جشن منائیں اور اپنی تنظیم کے اندر ایک مثبت اور فروغ پزیر کمیونٹی کی تعمیر کے لیے کام جاری رکھیں۔
ذرائع کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں پہلی بار کسی بھی انتظامیہ نے یونینز کا اعلان کیا ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے زبانی طور پر وائس چانسلر ڈاکٹر اختر کالرو کی وی سی شپ ختم کردی ہے، اس لئے وائس چانسلر کو سپریم کورٹ کے احکامات سے خود کو بچانے اور آنے والے نئے وائس چانسلر کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے کے لیے یونینز کی تشکیل شروع کر دی ہے۔