Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں الیکشن کرانے کی مہم چل پڑی

ایمپلائز فرینڈز گروپ زکریا یونیورسٹی نے الیکشن کے لئے وائس چانسلر کودرخواست دے دی۔
اس سلسلے میں وائس چانسلر کو دی گئی درخواست میں گروپ کے صدر ملک شاہد ریاض موتھا اور سیکرٹری قاسم سنجرانی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے الیکشن دو دسمبر 21 کو ہوئے تھے، اب اس ایسوسی ایشن کی معیاد پوری ہوچکی ہے۔
آئین کے لحاظ سے اس کا وجود غیر آئینی اور غیر قانونی ہے اور کسی پروٹوکول کی حقدار نہیں ہے ۔
لہذا ایمپلائیز یونین کو پابند کیا جائے کہ وہ فوری طور پر الیکشن کا اعلان کریں، اور عبوری سیٹ اپ تیار کریں ۔