Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انجینئر ناصر ایاز گرمانی ویٹرن انجینئرز فورم کے صدر اور انجینئر مرزا محمد شریف جنرل سیکریٹری منتخب

ویٹرن انجینئرز فورم کے اجلاس میں متفقہ رائے سے پورے ہاؤس نے سال 2024-25 کے لئے انجینئر ناصر ایاز گرمانی کو صدر اور انجینئر مرزا محمد شریف کو جوائنٹ سیکریٹری/ انفارمیشن سیکریٹری منتخب کرلیا، بعد ازاں سینئر انجینئر خواجہ خالد محمود نے ان سے حلف لیا۔

انجینئر ناصر ایاز گرمانی نے تمام ممبران سے درخواست کی اجلاس آہنی حاضری کو یقینی بنائے تاکہ انجینئرز میں ھم آھنگی بڑھے اور مسائل کو حل کیا جائے، ممبرز ویٹرن انجینئرز نے فورم کی بہتری کے لئے مختلف تجاویز دیں۔

اجلاس میں انجینئر خواجہ خالد محمود کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارک باد دی اور حال ہی میں فوت ھونے والے انجینئر یونس انجم اور انجینئر شیخ وزیر کی زوجہ ( مرحومہ) کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button