پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز؛ چائے کے وقفے تک انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنالیے
لبین ڈیکٹ 84، زیک کرالی78 جبکہ اولی پاپ بناکوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے، بروک اور جوروٹ کریز پر موجود
قبل ازیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جب انگلینڈ ٹیم نے 96 رنز 1 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگ کا آغاز کیا تو اوپننگ بیٹسمن بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے، زیک کرالی شاہین آفریدی کی گیند پر عامر جمال کو کیچ تھما بیٹھے، ان کی اننگ میں 13 چوکے شامل تھے، انہوں نے 85 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 78 رنز سکور کیے۔
گزشتہ روز پاکستانی بالر ابرار احمد کا کیچ پکڑنے کی کوشش میں انگوٹھے کی انجری کا شکار ہونےوالے بین ڈیکٹ نے جوروٹ کے ساتھ ملکر سکور آگےبڑھایا ۔
جوروٹ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی35 ویں سنچری مکمل کی، جس میں 8 چوکے شامل ہیں۔ اور ان کا ساتھ بین ڈیکٹ نے 45 گیندوں پر ففٹی بنائی ، جسمیں 7 چوکے شامل تھے، یہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ کی گیارہویں نصف سنچری تھی۔
کھانے کے وقفے تک انگلش کے 2 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز تھے، تیسری وکٹ کی شراکت میں 136 رنز بنائے، اور بین ڈیکٹ عامر جمال کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، جس پر انہوں نے ریویو بھی لیا، لیکن ٹی وی ایمپائر نے فیلڈ ایمپائر کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ان کی اننگ میں 11 چوکے شامل تھے۔
ہیری بروک نے دوسرے اینڈ پر موجود جوروٹ کے ساتھ ملکر تیز شارٹس کھیلی، اور اپنی 10 ویں نصف سنچری مکمل کی، جس میں چوکے شامل ہیں۔ اور سکور کو 351 پر لے گئے۔
پاکستان کی طرف عامر جمال، شاہین آفریدی، نسیم شاہ نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔