Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ : راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلے روز 506 رنزبنا کر 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی طبعیت نہیں، پاکستان کی قسمت خراب نکلی، انگلش بلے بازوں نے ٹیسٹ میچ کو ٹی ٹوئنٹی بنادیا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی بولنگ لائن کے بخیے ادھیڑ دیے، پہلے روز ہی زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک نے سنچریاں داغ دیں۔

راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے 4 وکٹ پر506 رنزبنا کر 112 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کے بیٹرز نے پاکستانی بولرز کی جم کر پٹائی کی ، 73 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے انگلینڈ نے 4 کھلاڑی آؤٹ پر 506 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کے چار بیٹرز نے سنچریاں جڑ دیں ، زک کراولے نے 21 چوکوں کی مدد سے 112 رنز کی اننگز کھیلی ، اولی پاپ نے 14 چوکے لگائے اور 108 رنز بنائے ، بین ڈکٹ نے 15 چوکوں کے ذریعے 107 رنز کی بیٹنگ کی ، جو روٹ 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس وقت وکٹ پر ہیری بروک 101 اور بین اسٹوکس 34 رنز کے ساتھ موجود ہیں، کم روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل 75 اوورز تک محدود کیا گیا۔

پاکستانی ڈیبیو پلیئر زاہد محمود نے 160 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ان کے علاوہ ڈیبیو کرنے والے حارث رؤف اور محمد علی نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے 506 رنز بنا کر کھیل کے پہلے دن سب سے زیادہ رنز بنانے کا 112 سال کا ریکارڈ توڑا ہے، اس سے قبل 1910 میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے دن 494 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور لیام لونگ اسٹون نے ٹیسٹ ڈییبو کیا، جب کہ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود نے ٹیسٹ کیپ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں