Breaking NewsSportsتازہ ترین
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز : دوسرے میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ

انگلینڈ نے ملتان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔
فاسٹ باؤلنگ پر انحصار کرنا پڑے گا؛ انگلش کپتان، جیت کےلئے میدان میں اتریں گے۔ بابر اعظم
پاکستان کے سکواڈ کا فاسٹ باؤلنگ اٹیک انجریز کے باعث ناکارہ ہوگیا ، جس کے بعد مہمان ٹیم کو الجھانے کے لئے شاہینوں نے سپن باؤلنگ کا جال تیار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔
دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیم پر ایک اور آفت ٹوٹ پڑی، نسیم شاہ انجرڈ
پاکستان کا سکواڈ 2 فاسٹ باؤلر اور 3 سپنرز پر مشتمل ہے۔
مانسہرہ (حالیہ ساکن کراچی) سے تعلق رکھنے والے ابرار احمد نے آج ڈیبیو کیا ہے، میچ شروع ہونے سے قبل ان کو کیپ دی گئی۔