Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستانیوں میں کرکٹ کا جنون ہے، انگلش کپتان جوز بٹلر

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سیلاب کاسامنا ہے، کوشش کرینگے کہ اپنی کرکٹ سےسیلاب متاثرین کو خوشی دیں۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ پاکستانیوں میں کرکٹ کا جنون ہے اور شائقین کرکٹ گراؤنڈ میں ہمیں دیکھنا چاہتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس وقت پاکستان کو سیلاب جیسی قدرتی آفت کا سامنا ہے، ٹیم کی پوری کوشش ہوگی کہ اپنی کرکٹ سے سیلاب متاثرین کو خوشیاں فراہم کریں، انگلش بورڈ بھی سیلاب متاثرین کی مدد کرے گا۔

جوز بٹلر نے کہا کہ سات ٹی ٹوئنٹی میچز ایک چیلنج ہیں ، کیونکہ میں کبھی پاکستان میں نہیں کھیلا یہی وجہ ہے کہ مجھے پاکستان کی کنڈیشنز کا اندازہ نہیں جو انگلش کھلاڑی پی ایس ایل میں کھیلے ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

انگلینڈ کے کپتان نے کہا کہ لیونگسٹن بیئرسٹو کی کمی محسوس کریں گے، تاہم ہمارے پاس نوجوان کھلاڑی موجود ہیں، جو پاکستان کے خلاف کھیلنے کےلیے بیتاب ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچی، دورے کے دوران دونوں ٹیموں کے مابین 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائیگی۔

سیریز کا افتتاحی میچ منگل 20 ستمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ،جب کہ اختتامی میچ 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے آخری بار 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button