Breaking NewsSportsتازہ ترین

انگلش ٹیم 17 سال بعد کراچی پہنچے گی، پریکٹس شیڈول کا اعلان

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد دورہ پاکستان کے لیے کراچی پہنچ رہی ہے۔

انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر دوپہر دو بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

اس کے علاوہ پاک انگلینڈ سیریز کے پریکٹس شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، انگلینڈ کی ٹیم پہلا پریکٹس سیشن جمعہ کی شام کرے گی ، جبکہ ہفتے کو پاکستان اور انگلینڈ دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن کریں گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو کراچی سے ہوگا۔

سیریز کے ابتدائی چار میچز 20 ، 23،22 اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، جبکہ 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈول میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں