ابرار کا جادو چل گیا، انگلینڈ کا بڑا سکور کرنے کاخواب چکناچور

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز نے انگلینڈ کے 281رنز کے جواب میں پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر 2وکٹوں کے نقصان پر107 رنز بنائے۔
بابر اعظم 61اور سعود شکیل 32 رنز کے ساتھ پر کریز پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔
ابرار کا جادو چل گیا، انگلینڈ کا بڑا سکور کرنے کاخواب چکناچور
کھیل کے دوسرے روز پاکستان کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے مزید 174رنز درکار ہونگے۔
گزشتہ روز پاکستان کے امام الحق کھاتہ کھولے بغیر ہی صفر پر پوپ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں۔
ابرار احمد کا اعزاز پاکستان کے 13ویں کھلاڑی بن گئے
عبداللہ شفیق 3چوکوں کی مدد سے 14ہی بناسکے، اور پوپ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تین میچز کی سیریز کے سلسلے میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ ٹیم پہلی اننگز میں 281رنز بنا کر آ وٹ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔
اظہر علی کا کیرئر اختتام پذیر؟
کیرئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ابرار احمد نے گھومتی گیندوں کے ذریعے انگلش بلے بازوں کو گھوما کر رکھ دیا ۔
دائیں ہاتھ کے نوجوان باؤلر نے 22 اوورز میں 114رنز دے کر 7بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
زاہد محمود نے7۔4اوورز میں 63رنز دے کر 3بیٹرز کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں۔
ملتان ٹیسٹ : انگلینڈ کی جارحانہ بیٹنگ جاری
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلش ٹیم کے بلے بازوں کے لئے بچھانے گئے سپین جال میں ایک کے بعد ایک بلے باز پویلین لوٹتا گیا ،جس کی وجہ سے جارحانہ حکمت عملی بھی انگلینڈ کو بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہ کرواسکی۔
یہ بھی پڑھیں۔
ملتان ٹیسٹ؛ "سپن جال” کامیابی کی طرف گامزن، انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، ابرار احمد کے 5 شکار
ڈیکیٹ ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 63 کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے، پوپ نے پانچ چوکوں کی مدد سے 60رنز کی محتاط اننگز کھیلی ۔
جیکس 31اور بین سٹوکس 30رنزبناسکے ووڈ نے 8چوکوں کی مدد سے 36کی جارحانہ اننگز کھیلی ۔
مہمان ٹیم کے پانچ بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔