ملتان اسٹیڈم میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز میچ میں سپنرز کا راج جاری رہا ، پہلے سیشن میں پاکستانی بالرز نے اپنے دھاک جمائی تو انگلش بالرز بھی پیچھے نہ رہے، 221 کے رنز پر پوری ٹیم کو پویلین روان کردیا، اس طرح انگلینڈ کی ٹیم کو جیت کےلئے 297 کو ٹارگٹ ملا۔
پہلے سیشن میں مجموعی طور 7 وکٹیں گری، جن میں 4 انگلینڈ اور 3 پاکستانی بیٹرز کی تھیں۔ دوسرے سیشن میں انگلش بالرز 2 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے، چائے وقفے کے بعد جیک لیچ نے پے درپے دو وکٹیں لیکر کھیل کا پانسہ پلٹ دیا۔
کھانے کے وقفے کے بعد جیک لیچ نے دوسری اننگ میں اپنا کھاتا کھولا، پہلی اننگ میں ریکارڈ قائم کرنے والے کامران غلام 26 رنز بنا کر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگ میں 5 چوکے شامل تھے۔
5ویں وکٹ کی شراکت میں محمد رضوان اور سعود شکیل نے محتاط انداز میں سکور کارڈ آگے بڑھایا۔ 37 رنز کی پارٹنرشپ کے بعد محمد رضوان 23 کے انفرادی سکور پر 2 چوکے لگا کر برائیڈن کارس کی گیند پر جمی سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ سعود شکیل لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوگئے، عامر جمال اور محمد نعمان ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے اور 1-1 رن بنا کر انگلش سپن بالنگ کے جادو کا شکار ہوگئے۔
نویں وکٹ کی شراکت میں ساجد خان اور سلمان علی آغآ نے 65 رنز بنائے۔ اس موقع پر سلمان علی آغا نے76 گیندوں پر اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی 9ویں نصف سنچری مکمل کی، جس میں 4 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا، سلمان علی آغا برائیڈن کارس کی گیند پر بین سٹوکس کے ہاتھ کیچ آؤٹ ہوئے، ان کی اننگ میں 1 چھکا اور 5 چوکے شامل تھے۔
ساجد خان نے 22 رنز بنائے اور وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے، ان کی وکٹ میتھیو پوٹس کے حصے میں آئی۔
انگلینڈ کی طرف سے شعیب بشیر نے 4 جبکہ جیک لیچ 3 اور برائیڈن کارس نے 2 جبکہ میتھیو پوٹس نے 1 وکٹ حاصل کی۔