Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز؛ کھانے کے وقفے تک انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنالیے، فالو آن سے بچنے کےلئے 357 رنز بنانے ہونگے

کپتان اولی پاپ بنا کوئی رن بنائےجبکہ زیک کرالی78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جوروٹ 71، ڈیکٹ 79 کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

قبل ازیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جب انگلینڈ ٹیم نے 96 رنز 1 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگ کا آغاز کیا تو اوپننگ بیٹسمن بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے، زیک کرالی شاہین آفریدی کی گیند پر عامر جمال کو کیچ تھما بیٹھے، ان کی اننگ میں 13 چوکے شامل تھے، انہوں نے 85 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 78 رنز سکور کیے۔

گزشتہ روز پاکستانی بالر ابرار احمد کا کیچ پکڑنے کی کوشش میں انگوٹھے کی انجری کا شکار ہونےوالے بین ڈیکٹ نے جوروٹ کے ساتھ ملکر سکور آگےبڑھایا ۔

جوروٹ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی 65 ویں ففٹی مکمل کی، جس میں 4 چوکے شامل تھے۔ اور ان کا ساتھ بین ڈیکٹ نے 45 گیندوں پر ففٹی بنا کردیا، جسمیں 7 چوکے شامل تھے، یہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ کی گیارہویں نصف سنچری تھی۔

تیسری وکٹ کی شراکت میں 119 رنز بنے ہیں، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ ، شاہین آفریدی نے 1-1 وکٹ حاصل کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button