پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: میر حمزہ انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر، انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
پی سی بی آفیشلز کے مطابق میر حمزہ کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے ، میر حمزہ کو تیسرے ٹیسٹ سے قبل دائیں ٹانگ میں ہلکی تکلیف محسوس ہوئی تھی، ٹانگ میں تکلیف کی وجہ سے میر حمزہ ٹریننگ میں حصہ نہیں لے سکے۔
احتیاطی تدابیر کے طور پر وہ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ کراچی میں صحت یابی اور بحالی کا عمل مکمل کریں گے۔
علاوہ ازیں پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 1-1 سے برابر ہے، اس قبل دونوں میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تھے، پہلے میچ میں انگلینڈ فتحیاب ہوا تھا اور دوسرے ٹیسٹ میچ کی جیت پاکستان کے حصے میں آئی تھی ۔
پاکستان نے اپنا وننگ کمبینشن برقرار رکھا جبکہ مہمان ٹیم 3 سپنرز کے ہمراہ میدان میں اتری ہے۔
پاکستان کے اسکواڈ میں 1 صائم ایوب، 2 عبداللہ شفیق، 3 شان مسعود (کپتان)، 4 کامران غلام، 5 سعود شکیل، 6 محمد رضوان (وکٹ کیپر)، 7 سلمان آغا، 8 عامر جمال، 9 ساجد خان، 10 نعمان علی، 11 زاہد محمود شامل ہیں ۔
انگلینڈ کی پلیئنگ الیون 1 زیک کرولی، 2 بین ڈکٹ، 3 اولی پوپ، 4 جو روٹ، 5 ہیری بروک، 6 بین اسٹوکس (کپتان)، 7 جیمی اسمتھ (وکٹ کیپر)، 8 گس اٹکنسن، 9 ریحان احمد، 10 جیک لیچ، 11 شعیب۔ بشیر پر مشتمل ہے