پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیموں کے ملتان میں ڈیرے، مہمان گرمی سے پریشان
پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز ،میزبان کھلاڑی ملتان میں جمع،انگلش کھلاڑی آنے سے قبل گرمی سے پریشان، پہلے ٹیسٹ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
تفصیل کے مطابق پاکستان انگلینڈ سیریز کا پہلا ٹیسٹ سات اکتوبر سے ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کےلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں، پاکستان کھلاڑی گذشتہ روز ملتان پہنچ گئےکچھ کراچی اور کچھ لاہور سے بائی روڑ ملتان پہنچے اور رپورٹ کی قومی ٹیم کے کھلاڑی آج ملتان سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے، اس موقع پر میڈیا سے بھی ٹیم مینجمنٹ گفتگو کرے گی۔
دوسری طرف انگلینڈ کی ٹیم گذشتہ رات ڈیڑھ بجے ملتان پہنچ گئی و آج آرام کو ترجیح دے گی ان کی پریکٹس جمعرات سے شروع ہوگی تاہم انگلش کھلاڑی ملتان کی گرمی سے پریشان ہیں کیونکہ ایک سرد موسم آسٹریلیا کے خلاف لمبی سیریز کھیلنے کے بعد ملتان پہنچی ہے، جہاں درجہ اوسط 38 درجے سنٹی گریڈ رہے گا۔
ملتان روانگی سے قبل انگلش کوچز اور کھلاڑی پریشان ہیں اور شیڈول پر اعتراض کیا تھا اور پاکستان کے اس قسم کے دورے اور شیڈول کو تنقید کا نشانہ بنادیا ہے، انگلینڈ دورہ پاکستان میں اپنے عبوری ہیڈ کوچ مارک ٹریسکوتھک کے ساتھ آرہا ہے۔ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نہیں آرہے ہیں۔
ٹریسکوتھک کہتے ہیں کہ ہم سب جانتے تھے کہ شیڈول کیا تھا یہ مثالی نہیں ہے، لیکن یہ چیزیں بورڈ لیول پر رکھی گئی ہیں۔ آپ اپنے جانے سے پہلے تھوڑا سا مزید وقت اور وقفہ چاہیں گے لیکن یہ ممکن نہیں ہے۔میں جانتا ہوں کہ ہم ملتان جا رہے ہیں، یہاں [برطانیہ میں] ہونے کے میچز کے مقابلے میں ملتان کا درجہ حرارت 40 ڈگری ہو گا اور ہم فوراً اس میں پھنس جائیں گے، انگلینڈ کی ٹیم برسٹل میں 50 اوور کے فیصلہ کن میچ کے صرف 48 گھنٹے بعد منگل کو ملتان کے لیے روانہ ہوا، اس ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ٹریسکوتھک کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ سیٹ اپ میں اسسٹنٹ کوچ بھی ہیں جن میں ہیری بروک، برائیڈن کارس، جارڈن شامل ہیں۔ پکاکس، بین ڈکٹ، میتھیو پوٹس، جیمی اسمتھ اور اولی اسٹون ساتھ ہیں۔
دوسری طرف ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، اس سلسلے میں کرکٹ شائقین کیلئے اسٹیڈیم اور روٹس کی سجاوٹ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ صفائی کے بھی پھرپور انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کرکٹ سٹیڈیم ،ہوٹل اور روٹس کی تفصیلی انسپکشن کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور ضلعی و پولیس حکام نے تفصیلی بریفننگ بھی دی ۔
ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ پاک انگلینڈ ٹیسٹ ٹیموں کے مجوزہ قیام و سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ رومینزہ ھوٹل ڈی ایچ اے سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا روٹ براستہ متی تل،ناردن بائی پاس، وہاڑی روڈ سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ھوگا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کرکٹ سٹیڈیم اور روٹس پر خصوصی صفائی و انتظامات کئے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلعی محکمے کرکٹ میلے کو کامیاب بنانے کیلئے فوری اقدامات کریں۔