Breaking NewsEducationتازہ ترین
داخلہ مہم کا افتتاح

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نیل کوٹ ملتان میں داخلہ مہم کا افتتاح ڈی ای او یلمینٹری خالد عالم خان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر تحصیل سٹی ملتان فاروق اکبر لغاری نے کیا۔
اس موقع پر اے ای اومرکز ویسٹ ارسلان امیر اور ہیڈ ٹیچر بلال ملنہانس و سکول کونسل اراکین ارشد کلیم ، نعمان قریشی ، محمد رضوان ، شہباز علی وینس موجود تھے۔
اس موقع پر پٹی ڈسڑکٹ ایجو کیشن آفیسر فاروق اکبر لغاری نے بچوں کے تعلیمی کوائف درج کیے اور سکول کونسل کی طرف سے سکول کےلئے ارشد کلیم نے پانچ ہزار روپے عطیہ کیے اور نعمان قریشی نے دو بچوں کےلئے یونیفارم بھی مہیا کیے۔
اس موقع پر میاں نعیم ارشد بھی ساتھ موجود تھے ۔