Breaking NewsEducationتازہ ترین

انجینئرنگ کالجز اور یونیورسٹی میں داخلے کےلئے انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان

پنجاب بھر کے انجینئرنگ کالجز اور یونیورسٹی میں داخلے کےلئے انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔

بتایاگیا ہے کہ یو ای ٹی لاہور نے پنجاب بھرکے انجینئرنگ اداروں میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔

رجسٹریشن کیلئے انٹری ٹیسٹ ٹوکن آن لائن اور حبیب بینک کی نامزد شاخوں پر 1500 کی ادائیگی پر دستیاب ہیں۔

ٹوکن حاصل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون 2022 ہے۔آن لائن ڈیٹا انٹری اور ایڈمٹ کارڈ پرنٹ کرنے کی آخری تاریخ 30 جون ہے۔

حتمی ٹیسٹ 18 تا 22 جولائی کو لیا جائے گا۔

تجرباتی ٹیسٹ 15 اور 16 جولائی کو ہو گا۔انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 28 جولائی کو کردیا جائے گا۔

طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ محدود نشستیں ہونے کے باعث کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے طلباء ٹوکن خرید کر رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد مکمل کریں، تاکہ انکی سیٹ مختص ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں