Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی: انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام انٹرپرینیور میلہ

وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے کہا ہے کہ انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرپرینیور میلہ سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نئے بزنس آئیڈیاز کے ذریعے اپنا کاروبار شروع کرنے کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہمارے طلبہ و طالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ تخلیقی صلاحیتوں سے بھی مالا مال ہیں اور یہ لوگ مستقبل میں اچھے بزنس انٹرپرینور بنیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرپرینور میلے کے افتتاح کے بعد مختلف سٹالز کے دورے کے موقع پر کیا۔

انٹرپرینور میلے میں 45 سے زیادہ نئے بزنس ائیڈیاز کے تحت کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے طلباء و طالبات نے وائس چانسلر کو اپنے بزنس پلان کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس ڈاکٹر احمد تسمان پاشا نے کہا کہ ان کا ادارہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کو ایک اچھا اور کامیاب بزنس مین بنانے کے لیے بھی سرگرم عمل ہے، یہی وجہ ہے کہ انٹرپرینور میلے میں 10 سے زیادہ نئے بزنس ائیڈیاز کو چیمبر آف کامرس ملتان اور بزنس کمیونٹی نے عملی جامہ پہنانے کے لیے فنڈنگ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کی سماجی تنظیم "سہارا ہمارا” کے لیے بھی خطیر رقم عطیہ کی گئی ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے انٹرپرینور میلے میں چیمبر آف کامرس ملتان کے صدر میاں بختاور تنویر شیخ معروف صنعت کار شیخ فیصل سعید چیمبر آف سمال انڈسٹریز کے صدر شیخ محمد عمیر نے بھی مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور طلباء و طالبات کے پروجیکٹس میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی کہ ان پروجیکٹس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فنڈنگ فراہم کریں گے۔

دن بھر جاری رہنے والے انٹرپرینیور میلے میں صنعت کاروں اور کاروباری افراد کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر آصف یاسین ڈاکٹر اسد الرحمن ڈاکٹر محمد عرفان ڈاکٹر محمد حارث مریم عارف رائمہ عدیل احمد جواد سمیت دیگر سٹاف نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button