Breaking NewsEducationتازہ ترین
زرعی یونیورسٹی میں انٹرپرینیور شپ ایونٹ "ڈائس” کی تیاریاں مکمل

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں انٹرپرینیور شپ ایونٹ "ڈائس” کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔
ڈائس ایونٹ 31 اکتوبر2022 بروز سوموار کو پوری تیاریوں کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔
جس میں ملک بھر کی مختلف جامعات کے مابین نئے آئیڈیاز،پروڈکٹس اور نئی ایجادات کے مقابلہ جات کیے جائیں گے۔
اس ایونٹ کا بنیادی مقصد نوجوان آنٹرپرینیور کو بھرپور مواقع فراہم کرنا ہے کہ وہ اپنے آئیڈیاز اور پروڈکٹس کو انڈسٹریز اور بزنس کمیونٹی میں متعارف کرواسکیں۔
بہترین استعداد کے حامل پروڈکٹس اور آئیڈیاز کی کمرشلائزیشن کےلئے ڈائس فاؤنڈیشن بھر پور مالی معاونت کرے گی۔