Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹرپرینیورشپ وقت کی اہم ضرورت ہے : ڈاکٹر آصف یاسین

انٹرپرینیورشپ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
جنوبی پنجاب میں کم وسائل جابز کی کمی کی وجہ سے اعلی ڈگریاں لینے کے باوجود کئی نوجوان برسر روزگار نہیں ہو پاتے، تاہم انٹرپنیورشپ پڑھنے سے سٹوڈنٹس دوران ےتعلیم بھی محدود پیمانے پر اپنا کاروبار شروع کرنے کیساتھ مستقبل میں ایک بہترین بزنس اسٹیبلش کر سکتے ہیں ۔

کامرس پروفیسر ڈاکٹر آصف یاسین کامرس کی تعلیم دینے والے اساتذہ کیمطابق انٹرپرینیورشپ پڑھنے والے طلبا نہ صرف اپنا ایک بہترین کاروبار سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بلکہ اس علم کو پریکٹیکل لائف میں اپلائی کرنے سے مستقبل کے معمار ابتر ملکی معیشت کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بہتر کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

فری لانسنگ ایک ایسا کام ہے جس میں انٹرپنیورشپ کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا اب بھی ملک کے مختلف شہروں میں کامیابی سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ملک میں بڑھتی مہنگائی غربت اور کم ہوتے وسائل کی وجہ سے جہاں روزگار کا حصول مشکل کیساتھ ناممکن ہوتا جا رہا ہے، تو وہیں انٹرپنیورشپ آنے والوں وقتوں میں گراس روٹ لیول پر نوجوانوں کے معاشی مسائل حل کرنے میں بڑی حد تک مددگار ثابت ہو گا۔

ماہر تعلیم کیمطابق نوجوان نسل ملکی حالات کے پیش نظر ہی اپنی فیلڈ چننے کیساتھ انٹرپنیورشپ پر خصوصی توجہ دے ، تاہم نہ صرف پاکستان بلکہ اب پوری دنیا میں انٹرپنیورشپ کا سکوپ اور عمل دخل سب سے زیادہ ابھر کر سامنے آیا ہے۔

تاہم ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں انٹرپنیورشپ سے آگاہی اور اس سبجیکٹ کو پڑھنے کا رجحان بڑھا ہے، تاہم طاقتور معیشت اور لاکھوں افراد کو غربت سے نکالنے کیلئے انٹرپنیورشپ کے علم بارے آگاہی ضروری عمل ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں