Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بامقصد اور معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق : ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ایلیمنٹری ملتان

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ایلیمنٹری (زنانہ) سکولز نزہت پروین اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر (زنانہ) تحصیل سٹی ملتان عفت مسعود نے کہا ہے کہ بامقصد اور معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔

فروغ تعلیم کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ملک سے غربت، جہالت اور بےروزگاری کا خاتمہ کیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بہاری کالونی نیو ملتان میں داخلہ مہم 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ٹیچرز اور بچوں کے والدین بھی موجود تھے ۔

ڈی ای او نزہت پروین اور ڈپٹی ڈی ای او عفت مسعود نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب اور سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شرح خواندگی میں اضافہ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے ای اوز اور ٹیچرز نئی داخلہ مہم 2025 کو ہر ممکن کامیاب بنائیں، سکول سے باہر بچوں کے 100 فیصد داخلے کو یقینی بنائیں ۔ ٹیچرز وقت کی پابندی کریں، غیر حاضر اور ناقص کارکردگی کے حامل ٹیچرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ اچھا کام کرنے پر حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔ سکولوں اور کلاس رومز کو بچوں کے لیے ہر لحاظ سے پرکشش اور بامقصد بنایا جائے۔ حفظان صحت بارے اگاہی کے لیے تمام سکولوں میں انوائرمنٹل کلب بنائے جائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button