Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سابق چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان پروفیسر ریاض ہاشمی کو سونے کا قیمتی تاج پہنانے کا معاملہ دبا دیا گیا

2016 میں اس وقت کے تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ریاض ہاشمی کو ایک تقریب میں 10تولے سونے کا تاج پہنایا گیا‘ یہ سونے کا تاج ایک تعلیمی ادارے کی طرف سے گفٹ کیا گیا، جس کا مقصد اور قیمت امتحانی سنٹرز خریدنا اوروہاں ناجائز استعمال کرنا اور پریکٹیکل میں بھی اپنے مخصوص سٹوڈنٹس کے پریکٹیکل کے پورے کے پورے نمبرز لگوانا تھا۔

میڈیا میں سونے کے تاج کا معاملہ آنے پر چیئرمین پروفیسر ریاض ہاشمی نے وہ سونے کا تاج ایک ملازم درجہ چہارم کو دے دیا ، اور فوٹو سیشن کرایا مگر ذرائع کے مطابق وہ تاج بعد میں ملازم درجہ چہارم سے واپس لے لیا گیا۔ اور اس کے بعد وہ سونے کاتاج (جس کی موجودہ قیمت تقریباً 13لاکھ روپے بنتی ہے)نجانےکہاں گیا۔

کہاجاتا ہے کہ چیئرمین پروفیسر ریاض ہاشمی نے فوٹو سیشن کے بعد میں و ہ قیمتی تاج واپس لے لیا تھا۔

تعلیمی حلقوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین تعلیمی بورڈ کو سونے کا تاج گفٹ کرنا بدترین کرپشن ہے،معاملے کو دبانے کی بجائے تحقیقات کی جائیں کہ وہ ہار کس تعلیمی ادارے نے گفٹ کیا اور اس کے عوض چیئرمین بورڈ سے کیا کیا ناجائز کام کرائے گئے۔

اس سلسلے میں ذمہ داروں کو بے نقاب کرکے تحقیقات و کارروائی کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button