Breaking NewsSportsتازہ ترین
کرکٹ ٹیلنٹ کو بچانے کےلئے سابق کرکٹر اور کوچ میدان میں آگئے

جنوبی پنجاب میں کرکٹ ٹیلنٹ کوبچانے کےلئے سابق کرکٹر اور کوچ میدان میں آگئے۔
تفصیل کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور کوچ ندیم اقبال نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل کی ہے کہ گزشتہ دو تین برسوں میں جنوبی پنجاب کی کرکٹ تباہ کردی گئی ہے، ایک مافیا یہاں کام کررہا ہے جو ساری ٹیمیں پہلے ہی بنا لیتا ہے ۔
میرٹ پر کام کرنے والے کوچز کو نکال دیاگیا ہے ،کٹھ پتلی کوچز لگائے گئے ہیں جن سے مرضی کی ٹیمیں بنوائی جاتی ہیں۔
میں نے 15سال جنوبی پنجاب میں کام کیا ہے یہاں بہت ٹیلنٹ ہے مگراس کو برباد کیا جارہا ہے۔
یہ مافیا آج تک اپنا گراؤنڈ نہیں بناسکا، مگر اب کرکٹ کو کنٹرول کررہا ہے ، پی سی بی اس صورتحال کانوٹس لیں اور غیر جانب دار انکوائری کرکے اقدامات کئے جائیں تاکہ ٹیلنٹ ضائع نہیں ہوسکے ۔