Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

محکمہ ایکسائز نے رجسٹریشن اور ٹرانسفر کےلئے بائیو میٹرک تصدیق معطل کردی

محکمہ ایکسائز پنجاب نے تمام قسم کی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کو تین ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ پرانے مینوئل رجسٹریشن سسٹم سے شفٹ ہونے کے بعد پیدا ہونے والے مسائل کے باعث کیا گیا ہے، جس کے باعث پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں تاخیر ہو رہی تھی، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے پنجاب میں بائیو میٹرک نظام کے آغاز کے بعد اپریل 2022 میں پرانی مینوئل رجسٹریشن کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا تھا۔

تاہم اس تبدیلی سے بظاہر روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کا بھاری نقصان ہوا۔

بائیو میٹرک کے اس نظام کو پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر میں مسائل کا سامنا تھا کیونکہ ان کا ریکارڈ مکمل طور پر ڈیجیٹائز نہیں کیا گیا تھا، ان حالات کے پیش نظر محکمہ ایکسائز پنجاب نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی بائیو میٹرک تصدیق تین ماہ کے لیے معطل کر دی ہے۔

بائیو میٹرک سسٹم 10 ستمبر سے 90 دن تک معطل رہے گا ، اور توقع ہے کہ محکمہ کو اس دوران ہونے والے نقصانات کو پورا کرنے موقع ملے گا۔

گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کا نظام جنوری 2023 سے مرحلہ وار تین ماہ بعد دوبارہ متعارف کرایا جائے گا، ظ حظ حظ اور جون 2023 تک مکمل عمل درآمد ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button