Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نواز شریف کو باہر جانے دینا ہماری غلطی تھی: وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر اعظم کے ملک سے باہر جانے کو اپنی غلطی قرار دے دیا، انھوں‌ نے کہا میں تسلیم کرتا ہوں نواز شریف کو باہر جانے دینا ہماری غلطی تھی۔

وزیر اعظم عمران خان نے منڈی بہاالدین میں جلسے سے خطاب میں تسلیم کیا کہ نواز شریف کو ملک سے باہر جانے دینا ان کی غلطی تھی۔

انھوں نے مولانا فضل الرحمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں کے گل دستے میں ایک شخص ہے جس کو میں مولانا نہیں کہوں گا، 30 سال بعد اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا چور یہ ڈاکو سب ڈرے ہوئے ہیں، فضل الرحمان ان کو ڈرا رہا ہے کہ جلدی عمران کو گرا دو ورنہ 2023 کا الیکشن گیا، ایک بڑا بھگوڑا میاں ہے اور ایک چھوٹا میاں ہے، چھوٹے میاں کا دل کمزور ہے۔

ان کا کہنا تھا 15 ہزار کی تنخواہ میں مقصود چپڑاسی رمضان شوگر ملز میں ملازم تھا، ایف آئی اے کو پتا چلا 4 ارب روپے مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں آیا، پتا چلنے پر راتوں رات پہلے چھوٹے میاں نے بیٹے کو ملک سے بھگا دیا، پھر داماد کو ملک سے بھگا دیا۔

خاقان عباسی جب وزیر اعظم تھا اس نے اپنے جہاز میں اسحاق ڈار کو باہر بھگا دیا۔

وزیر اعظم نے کہا اگر چوری نہیں تو ڈر کس چیز کا ہے، یہ عمران سے ڈرتے ہیں، عمران خان نے ان کو مشرف کی طرح این آر او نہیں دینا۔

انھوں نے مزید کہا خیبر پختون خوا کبھی کسی کو دوسری باری نہیں دیتا، لیکن پی ٹی آئی کو دوسری باری دے دی، خیبر میں سب سے تیزی سے غربت پی ٹی آئی دور میں کم ہوئی، یو این ڈی پی کی رپورٹ کا سروے ہے 2013 سے 2018 کے پی میں سب سے تیزی سے غربت کم ہوئی۔

وزیر اعظم نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی ہے، میں سارا وقت سوچتا ہوں کہ قوم سے مہنگائی کا بوجھ کیسے اٹھاؤں، صحافیوں سے درخواست ہے مہنگائی کے ساتھ اس کی وجہ بھی بتائیں۔

کرونا کے بعد پوری دنیا کی سپلائی چین متاثر ہوئی، چیزیں مہنگی ہو گئیں، دنیا میں 40 ڈالر فی بیرل پیٹرول آج 90 ڈالر پر پہنچ گیا ہے، ہم نے ٹیکسز اور ڈیوٹیز کم کیں تاکہ عوام پر بوجھ نہ پڑے، جس سے حکومت کو 70 ارب روپے ماہانہ نقصان ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا دنیا میں پیٹرول، گھی، کوئلہ، تیل گیس سب کی قیمتیں دگنی ہو گئی ہیں، میری پوری کوشش ہے کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ کسی نہ کسی طرح کم کریں۔

ہمارا ملک صحیح راستے پر نکل چکا ہے، ہماری ایکسپورٹ ریکارڈ پر ہے، پہلے اوورسیز پاکستانیوں نے کبھی اتنا پیسا نہیں بھیجا تھا جتنا آج بھیجتے ہیں، بیرون ملک پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button