Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ویسٹ انڈیز ٹیم میچ میں اچھی کارکردگی کےلئے پرجوش مگر تجربہ کار کھلاڑی پہلے میچ سے باہر ہوگئے

دو ٹیسٹ میچوں کےلئے پاکستان آنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کو پہلے میچ سے قبل بڑا دھچکے کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس کے تجربہ کار کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

کپتان گریک برتھویٹ کا کہنا ہے کہ اینڈرسن فلپ، جوشوا ڈا سلوا (نائب کپتان) اور کیمار روچ پہلے میچ کے لئے دستیاب نہیں ہے، اس لئے11 رکنی سکواڈ میں ان کے ناموں پر غور نہیں کیا جارہا ہے، تاہم دیگر کھلاڑیوں میں کریگ براتھویٹ (کپتان)، ایلک اتھانازے، عامر جنگو (وکٹ کیپر)، گڈاکیش موتی، جیڈن سیلز، جومل واریکن، جسٹن گریویز، کیویم ہوج، کیسی کارٹی، کیون سنکلیئر، میکائل لوئس اور ٹیون املاچاس شامل ہیں۔

دیں اثنا ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھ ویٹ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان آکر بہت پرجوش ہیں، میں اس سے پہلے کبھی پاکستان نہیں آیا تھا اور شاید زیادہ تر کھلاڑی بھی پہلی بار دورہ کر رہے ہیں اور ہم واقعی سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے منتظر ہیں۔

وہ ملتان سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم اپنے میدان میں ایک مضبوط ٹیم ہے اس لیے ہم ان حالات میں اچھی کارکردگی کے منتظر ہیں۔ ہماری ٹیم کی کارکردگی یہاں کافی اہم ہوگی اور ظاہر ہے کہ بورڈ پر رنز بنانا ضروری ہے لیکن بیس وکٹیں لینا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے انتہائی اہم ہوگا۔

ہماری تیاریاں ٹھیک چل رہی ہیں، اسلام آباد میں ہم نے کچھ دن گزارے جہاں ہم نے ایک پریکٹس میچ کھیلا جو ایک گروپ کے طور پر ہمارے لیے کافی اچھا رہا اور ہمارے یہاں ملتان میں سیشن ہوئے جو مددگار بھی تھے ہماری تیاری اچھی ہے۔

ملتان کی پنڈی کی طرح کنڈیشن ایک جیسی ہیں۔ یہ ٹیسٹ سرکل کا ہمیں پتہ ہے۔ یہ نیا سال ہے اور ہم اس کا سوچ کر آۓ ہیں، یہ اہمیت کا حامل ہے،میری ٹیم کے نئےکھلاڑی ہیں مگر میں بہت پر اعتماد ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button