بیرونی ممتحن نے زکریا یونیورسٹی کے فارم ڈی کی جوابی کاپیوں کو واٹس ایپ سٹیٹس پر لگا دیا
مزاحیہ ریمارکس اور پیپر پاس کرانے کی آفرز کی جاتی رہی۔

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کی بیرونی ممتحن نے طلبا وطالبات کے پرچے سوشل میڈیا پر جاری کردئیے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا یونیورسٹی میں جاری فارم ڈی کا پروگرام سالانہ سسٹم پر چل رہا ہے، جس میں ایک سال بعد پرچے ہوتےہیں سیکریسی کو برقرار رکھنے کےلئے ان پر فریکٹیشس رولنمبر لگتے ہیں اور پھر دوسری یونیورسٹی میں چیکنگ کے لئے ارسال کئے جاتے ہیں۔
رواں برس یہ پرچے گوجرنوالہ بھیجے گئے جہاں مس سمن نے ان کوچیک کرنا تھا مگر انہوں نے یہ پرچے اپنے واٹس ایپ سٹیٹس پر لگادئے، ایسے پرچے جو ان کو پسند نہیں آئے یا طلباء کی طرف سے سوالوں کے غلط جواب دئے گئے یا ڈایا گرام صیح نہیں بنائی انہوں نے اس پر مذاق اڑانے والے کمنٹس لکھ کر سٹیٹس لگادیا جو یونیورسٹی میں وائرل ہوگئے اور طلبا و طالبات میں غصے لہر کی دوڑ گئی۔
ان کاکہنا تھا کہ کیا یہ سیکریسی ہے، بیرونی ممتحن خود پرچہ آوٹ کررہی ہیں، طلباء کا مذاق اڑرہی ہیں جو خلاف قانون ہے، ان ٹیچر کو ہتک آمیز روایہ اختیار کرنے کا کوئی حق نہیں، انہوں نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا وہ اس کو نوٹس لیں اور اس ٹیچرکے خلاف کارروائی کریں ۔




















