تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تفریحی سرگرمیاں طلبہ و طالبات کے لیے بہت ضروری ہیں:ڈاکٹر صائقہ

زکریا یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صائقہ امتیاز نے کہا ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تفریح سرگرمیاں طلبہ و طالبات کے لیے بہت ضروری ہیںز ان سرگرمیوں سے نہ صرف طلبہ و طالبات کے اندر چھپی ہوئی خداداد صلاحیتیں ابھر کر سامنے آتی ہیں بلکہ بچوں کے اندر خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس میں سپورٹس ویک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس ڈاکٹر احمد تسمان پاشا ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ف منیجمنٹ سائنسز ڈاکٹر حسن بچہ ڈاکٹر محمد حارث ڈاکٹر ڈاکٹر محمد عرفان میڈم رائیمہ عدیل مریم عارف ودیگر ٹیچرز ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس ڈاکٹر احمد تسمان پاشاہ کا کہنا تھا کہ انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس طلبہ و طالبات کو مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کر رہا ہے، تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تفریحی سرگرمیاں بھی طلبہ و طالبات کے لیے بہت ضروری ہیں تاکہ مشکل تعلیم کے بعد بچوں کو کھل کر کھیلنے کودنے کا موقع مل سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹ میں مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق بزنس گریجویٹس کو تیار کیا جا رہا ہے جہاں بینکنگ و دیگر انڈسٹری سے وابستہ تجربہ کار افراد کےخصوصی لیکچرز طلبہ و طالبات کی تعلیمی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتے ہیں انسٹیٹیوٹ میں تعلیمی کے ساتھ ساتھ تفریح سرگرمیوں کے تسلسل کو مستقبل میں بھی اسی طرح جاری رکھا جائے گا تاکہ ہم معاشرے کے نئی نسل کو معاشرے کا مفید شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔
سپورٹس ویک کے دوران طلباء وطالبات نے ڈیپارٹمنٹ کو رنگ رنگ جھنڈیوں بینرز اور پھولوں سے سجا رکھا تھا ڈھول کی تھاپ پر بچوں کے بھنگڑا اور طلباء وطالبات کے کھانے پینے کے سٹالز نے یونیورسٹی میں تفریحی میلے جیسا سماں باندھ دی۔
سپورٹس ویک کے پہلے روز ٹیبل ٹینس بیڈمنٹن کرکٹ اور رسہ کشی کے مختلف مقابلہ جات ہوئے جس کے اندر طلبہ و طالبات نے بھرپور حصہ لیا سپورٹس ویک کے دوسرے روز آج گرلز کی انڈور گیمز بیڈمنٹن ٹیبل ٹینس اور لڈو کے مقابلہ جات منعقد کروائے جائیں گے۔