ویمن یونیورسٹی : کھیلوں میں حصہ لینے والی طالبات کو اضافی نمبر دینے کا فیصلہ

ویمن یونیورسٹی میں جاری دو روزہ سپورٹس کیمپ اختتام پذیر ہوگیا ۔
ترجمان کے مطابق ڈائریکٹوریٹ سٹوڈنٹس افیئر کے زیر اہتمام ہونے والے سپورٹس کیمپ کے اختتامی تقریب کچہری کیمپس میں منعقد ہوئی، جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی تھیں ۔
کیمپ میں بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس اور میراتھن ریس کی تربیت دی گئی ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عٖظمیٰ قریشی نے کہا کہ لڑکیوں کو بھی سمر ٹریننگ کیمپ میں اپنی صلاحیتیں بہتر کرنے کے مواقع فراہم کیاگیا۔ ٹریننگ کیمپ سے کھلاڑیوں کی مہارتوں میں اضافہ ہوگا اور وہ قومی اور صوبائی سطح پر اعزازات جیتنے کی قابل ہوں گی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ہم تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلنے کے بھی مواقع فراہم کر رہے ہیں، جن سے طالبات بھرپور استفادہ کر رہی ہیں۔
کیمپ کے انعقاد سے نہ صرف قومی کھلاڑی بلکہ جونیئرز کو بھی آگے نکلنے کے مواقع ملیں گے کوچز کی مسلسل محنت سے طالبات ملکی و بین الاقوامی سطح پرملک وقوم کانام روشن کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور خواتین کا کردار معاشرے کے اہم مسائل کے حل کا باعث بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپورٹس گالا خواتین کو با اختیار بنانے کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی کی علامت بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو طالبات کھیل میں حصہ لے گی اس کو اضافی نمبر دیئے جائیں گے ، جس کی منظوری اکیڈمک کونسل سے لےلی جائے گی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر میمونہ خان کا کہنا تھا ٹریننگ کے دوران لڑکیوں کی فزیکل فٹنس اور بنیادی تیکنیک پر توجہ دی گئی، اور اس کے علاوہ میچز بھی منعقد کئے گئے جس سے جو کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا
بعدازاں کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔
ا س موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ, ڈاکٹر سعدیہ ارشاد ، ڈاکٹر سارہ مصدق، ڈاکٹر عدیلہ سعید اور اساتذہ کرام بھی موجود تھیں۔