فراڈ پر ڈیرہ کرکٹ ایسوسی ایشن کا سیکرٹری معطل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فنڈز کے غلط استعمال اور کرپشن پر ڈیرہ غازی خان کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کو معطل کردیا۔
تفصیل کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیکرٹری ڈی سی اے ڈی جی خان کو پی سی بی کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز کا غلط استعمال کرنے پر معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی۔
ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی خرم نیازی نے مراسلہ جاری کیا کہ سیکرٹری ایسوسی ایشن امجد حسین پر ابتدائی انکوائری کے دوران ثابت ہوا کہ پی سی بی انٹرکلب اور دیگر ٹورنامنٹس کے دوران فنڈز کا غبن ہوا ہے اور متعدد شکایات میں یہ ثابت ہوگیا کہ سیکرٹری کی طرف سے فراہم کردا کرکٹ بالز اور دیگر اشیا کے بلز جعلی ہیں ابتدائی انکوائری میں سامنے آنے والی سنگین تضادات اور فنڈز کے غلط استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے، اور منصفانہ اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کے مقصد سے سیکرٹری امجد حسین کوفوری طور پر معطل کیا جاتا ہے جامع تحقیقات کےلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی