Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پروٹوکولز کی خلاف ورزی : فیصل آفریدی کو 5 میچز کے لیے معطل کردیا گیا

پی سی بی کے ایلیٹ پینل میں شامل امپائر فیصل خان آفریدی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے لیے بنائے گئے حفاظتی پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ میچز کے لیے معطل کردیا گیا ہے.ان پر میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے.

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے لیے بنائے گئے حفاظتی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر زیرو ٹولرنس پالیسی اپنا رکھی ہے.

اس اقدام سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ تمام شرکاء کی صحت اور حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ایک کامیاب ایونٹ کے انعقاد کو یقینی بنانا چاہتے ہیں.

فیصل خان آفریدی نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اس پر معذرت کی ہے. وہ دس فروری سے لاہور میں شروع ہونے والے لیگ کے دوسرے مرحلے میں دوبارہ جوائن کرلیں گے. یہ فیصلہ پی سی بی کی کوویڈ کمیٹی نے کیا ہے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button