Breaking NewsEducationتازہ ترین
یوسف رضا گیلانی کی آشیر باد ، فیض عباس سی ای او ایجوکیشن ملتان تعینات

پنجاب میں 30 سے زائد سی ای او ایجوکیشن کے تبادلے کردئے گئے ۔
ملتان میں شمشیر خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد عارضی طور پر ڈاکٹر شمیم یہ فرائض سر انجام دے رہی تھیں
گزشتہ روز ہائی سکول چک 4 ملتان کے پرنسپل فیض عباس کو سی ای او ایجوکیشن ملتان تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان کا نام سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے تجویز کیا تھا ، جس کی وجہ سے ان کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔