Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آفٹر نون سکولوں میں جعلی انرولمنٹ کا انکشاف؛ انکوائری شروع، ٹیمیں بنادی گئیں

محکمہ سکولز نے آفٹر نون سکولوں میں جعلی انرولمنٹ کی اطلاعات کے بعد انکوائری شروع کردی۔
ہر ضلع میں ایک کمیٹی بنا کر انرولمنٹ کی تصدیق کی جائے گی۔

تمام سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمیٹی کی تشکیل کریں، کمیٹی کی سفارشات کے بعد سکولوں میں ڈیوٹی دینے والے عملے کے اعزازیہ کی ادائیگی کے حوالے سے فیصلے کریں۔

کمیٹی اپنی چیکنگ کے دوران دوپہر کے عملے کا حاضری رجسٹر، دوپہر کے طلباء کا حاضری رجسٹر، سکول انفارمیشن سسٹم پر تصدیق، دوپہر کے عملے کی منظوری کے لیے سکول کونسل کا اجلاس کی رپورٹ، دوپہر کے عملے کی خدمات حاصل کرنے کا مراسلہ، نجی اساتذہ کی ذاتی فائل جبکہ متعلقہ اتھارٹی کی طرف سے جاری دوپہر کے عملے کے اعزازیہ کا بل اور طلباء کی حاضری کا ریکارڈ دیکھا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button