Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈینگی ڈیش بورڈ پر سرکاری سکولوں کی جانب سے جعلی تصاویر اپ لوڈ کرنے کا انکشاف

موسم برسات میں سکولوں میں صفائی کے انتظامات نہ ہونے کے باعث ڈینگی پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، ڈینگی ڈیش بورڈ پر سرکاری سکولوں کی جانب سے جعلی تصاویر اپ لوڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈینگی ایپ پر جعلی تصاویر اپ لوڈ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایجوکیشن اتھارٹیز کو قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر ڈینگی فوکل پرسنز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر ذمہ دار فوکل پرسنز کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ محکمہ کو بھجوائی جائے۔