ابرار کی کامیابی پر اہل خانہ خوشی سے نہال، جشن منایا گیا
ابرار احمد کے والد نور اسلام نے کہا کہ بیٹے نے اپنی ٹیم میں سلیکشن درست ثابت کردی۔
یہ بھی پڑھیں۔
ابرار احمد کی بولنگ نے علیم ڈار کو بھی چکرادیا
مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپنر ابرار احمد کے والد نے کہا کہ کراچی کے جہانگیر روڈ پر اسپنر ابرار احمدکی رہائش گاہ پر جشن کا سماں ہے، چاہنے والوں سمیت رشتے داروں نے لوگوں میں میٹھائیاں تقسیم کی۔
یہ بھی پڑھیں۔
مسٹری بالر ہوں، یہی کہلانا پسند کروں گا: ابرار احمد
ابرار احمد کے والد نور اسلام کا کہنا تھا کہ اسپنر ابرار احمد نےملتان ٹیسٹ یادگار بنادیا، بہت خوش ہوں کہ ابرار نےنام روشن کردیا۔
یہ بھی پڑھیں۔
ابرار کا جادو چل گیا، انگلینڈ کا بڑا سکور کرنے کاخواب چکناچور
انہوں نے کہا کہ میں پہلے تو یہی کہتا تھا کہ ابرار تمھیں موقع کیوں نہیں ملتا ، لیکن اب ابرار نے اپنی ٹیم میں سلیکشن درست ثابت کردی۔
یہ بھی پڑھیں۔
بھائی شہزاداختر کا کہنا تھا کہ ملتان ٹیسٹ میں ابرار کی شاندار پرفارمنس پر ہم سب کو فخر ہے۔